اپنے سمارٹ فون کا ڈیٹا کنٹرول کریں
اپنی آنلائن پرائیویسی بڑھانے کے لیے
اگر آپ اس بارے میں سوچیں کہ آپکا ڈیٹا آپکے متعلق دوسروں کو کیا بتاتا ہے، تو شاید یہ کوئی اتنی اہم بات نہ لگے: کسی کو کیا پرواہ کہ آپ کنٹری میوزک کے شوقین ہیں، اپنی ضرورت سے زیادہ جوتے خریدنا پسند کرتے ہیں یا اگلی چھٹیوں کی منصوبہ بندی ایک سال پہلے ہی شروع کر دیتے ہیں؟
مسئلہ اسں میں یہ ہے کہ آپکے ڈیٹا کے ساتھ ہو کیا رہا ہے۔ وقت کے ساتھ آپ کی جمع کردہ معلومات گیسا کہ آپکی عادات، نقل و حمل ، تعلقات، ترجیحات اور راز ان لوگوں پر افشاء کیے جاتے ہیں جو ان کو تجزیہ کرتے ہیں اور پھر ان سے منافع کماتے ہیں۔ جیسا کہ بروکرز اور بزنس
جب آپ اسں ڈیٹا ڈیٹوکسں کو فالو کریں گے تو آپ کو پتا چلے گا کہ یہ سب کیسے ہو رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے۔ تو پھر آپ انٹرنیٹ پر اپنے ڈیٹا ٹریسسزز کو کنٹرول کرنے کے لیے عملے اقدامات لینا شروع کر دیں گے۔
آئیے شروع کرتے ہیں۔
1. اپنی ڈیوائسں کا نام بدلیں
کسی نا کسی موقع پر آپ نے َ وائی فائی یا بلوٹوتھ کے لیے اپنے فون کو کوئی نام دیا ہوگا یا ہو سکتا ہے کہ فون سیٹ اپ کے دوران یہ نام خود بخود ہی بن گیا ہو
اسں کا مطلب ہے کہ اسں فوں کا نام وائی فائی نیٹ ورک کے مالک یا اگر آپ کا بلو ٹوتھ آن ہے تو اسں ایریا میں اور جں کے بلو ٹوتھ آن ہیں ان سب کو نظر آ رہا ہے
آپ جب کسی کیفے، ایستورانٹ یا ائرپورٹ پر جاتے ہیں تو اپنا نام نہیں پکارنا شروع کر دیتے آپ کے فون کعو بھی ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
آپ اپنے فون کے نام کو کچھ ایسا رکھ سکتے ہیں جو آپ کی شخصیت کو بہت کم ظاہر کرتا ہو اور منفرد بھی ہو۔
آپ ایسا اس طرح کر سکتے ہیں
اینراءڈ:
- وائی فائی کا نام بدلیں:
- سیٹنگز →
- وائی فائی →
- menu →
- ایڈوانس / مور فیچرز →
- وائی فائی ڈائریکٹ →
- ری نیم ڈیوائس
- چینج بلوٹوتھ نیم:
- سیٹنگز →
- بلوٹوتھ →
- بلوٹوتھ آن کریں اگر بند ہے →
- menu →
- ری نیم ڈیوائس →
- بلوٹوتھ بند کریں
آئی فون:
- چینج آئی فون نیم:
- سیٹنگز →
- جنرل →
- اباؤٹ →
- چینج دی نیم
آپ کو آئیڈیا چاہیے؟اگر آپ اپنے فون کا نام اپنے پسندیدہ ٹی وی کے کردار پر رکھ لیں تو کیسا رہے گا؟ کیا آپ اور ایسے طریقوں کے متعلق جاننا چاہتے ہیں کہ آپ اپنے فون کو کیسے زیادہ پرائیویٹ بنا سکتے ہیں ؟ آپ اپنے فون کو کیسے نیا سٹارٹ دے سکتے ہیں اسں کے متعلق سیکھیں
2. اپنی لوکیشن کے نشانات مٹائیں
ہو سکتا ہے آپ کو ایسا لگتا ہو کہ آپ کی لوکیشن کے متعلق ڈیٹا بے ترتیب سی معلومات ہیں لیکن اگر ان ساری معلومات کو اکٹھا دیکھا جائے تو یہ آپ کے متعلق بہٹ اہم معلومات کی آگاہی دے سکتی ہیں جیسا کہ آپ کی کیا عادتیں ہیں، آپ کہاں رہتے ہیں، کہاں کام کرتے ہیں اور کہاں اپنے دوستوں کے ساتھ جانا پسند کرتے ہیں۔ اسی لیے لوکیشن کے متعلق معلومات کے حاصل کرنے کے لیے کمپنیز اور ڈیٹا بروکرز بے چین رہتے ہیں۔
ہو سکتا ہے کہ یہ کہنا بہت نارمل ہو کہ میپ ایپلیکشن کو یہ رسائی ہے کہ جان سکے کہ آپ کہاں ہیں لیکن آپ شاید یہ دیکھ کر حیران ہو جائیں کہ آپ نے کتنی زیادہ ایپلی کیشنز کو اپنی لوکیشن جاننے کی اجازت دی ہوئی ہے
آپ ہر ایپلیکشن کی پرمیشنز میں جا کر لوکیشن سروسزز کو بند کر سکتے ہیں۔ ایسی ایپلیکیشنز تلاش کریں جنہیں سروسز کی فراہمی کے لیے لوکیشنز جاننے کی ضرورت نہ ہو ۔
اینڈروائڈ:
- سیٹنگز →
- ایپس →
- ہر ایپلیکیشن کے حوالے سے اپنی لوکیشن سروسز کی ایکسس مینج کریں
آئی فون:
- سیٹنگز →
- پرائیویسی →
- لوکیشن سروسز →
- ہر ایپلیکیشن کے حوالے سے اپنی لوکیشن سروسز کی ایکسس مینج کریں
یا آپ اپنی لوکیشن انفارمیشن کو اپنے سارے فون کے لیے بند کر دیں جب آپ اسں کو استعمال نہ کر رہے ہوں۔ اسں سے آپ کے فون کی بیٹری زیادہ دیر تک چل سکے گی۔ مثال کے طور پر جب آپ کو میپسں یا موسم کے متعلق ایپسں کو چلانا ہو تو آپ لوکیشن سروسز کو دوبارہ آن کر سکتے ہیں۔
اینڈروائڈ:
- سیٹنگز →
- سیکورٹی اور لوکیشن / لوکیشن →
- لوکیشن بند کریں
آئی فوں:
- سیٹنگز →
- پرائیویسی →
- لوکیشن سروسز →
- بند کریں
آپ گوگل میپسں اور دوسرے گوگل اکاؤنٹسں کے لیے لوکیشن سروسز کو کیسے بند کر سکتے ہیں اسں کے لیے اپنی زندگی کو گوگل سے نجات دلائیں
3. اپنی ایپلیکیشنز کو صاف کریں
آپ کی سوشل میڈیا ایپسں، گیمز اور موسم کے متعلق معلومات دینے والی ایپسں آپکا ڈیٹا اکھٹا کرنے میں انٹرسٹڈ ہوتی ہیں اور وہ ہو سکتا ہے کہ آپکا بہت سا ڈیٹا اکٹھا بھی کر رہی ہوں ایسی بہت سی ایپلیکیشنز جو آپکے فون میں ہیں اور آپ نے ان کا کبھی استعمال کیا ان سے چھٹکارا پانا آپ کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
اسں سارے عمل سے آپ اپنے فون میں کچھ جگہ بنا سکتے ہیں۔ آپ کا ڈیٹا استعمال کم ہو سکتا ہے۔ اور فون کی بیٹری لائف بڑھ سکتی ہے۔ اسں سے فون کی اوورآل پرفارمنسں بڑھتی ہے۔
اینڈروئڈ:
- سیٹنگز →
- ایپسں →
- اس ایپ کو سلیکٹ کریں جو آپ صاف کرنا چاہتے ہیں →
- ان انسٹال
آئی فون: کسی ایک ایپلیکیشن کو اس وقت دبائیں جب تک وہ لرزنا شروع نہ کر دے اور ہر ایپ کے اوپر والے لیفٹ کارنر میں کراس کا نشان ظاہر نہ ہو جائے ایپ کو ڈلیٹ کرنے کے لیے ایپ کے اوپر ظاہر ہونے والے کراسں کے نشان کو دبائیں فون کو واپسں نارمل کرنے کے لیے ہوم کا بٹن دبائیں
اگر آپ نے کوئی سروسں استعمال کرنے کے لیے پیسے ادا کئے ہیں تو اسں بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے مستقبل میں ایسے کوئی چارجز ادا کرنے کی حامی نہیں بھری تاکہ آپ کو کوئی اچانک بل نہ موصول ہو جائے۔ اسں عمل کو یقینی بنانا ہر سروس کے لیے مختلف ہو گا۔ اسں کے متعلق جاننے کے لیے یا تو آپ اسں سروسں کے متعلق پوچھے جانے والے سوالات کے پیج کا وزٹ کریں یا ان کے سروسز نمائندہ سے بات کریں۔
اگر آپ اپنے فون سے ایپسں کو صاف کرتے ہیں تو اسں بات میں بہت فرق پڑتا ہے کہ آپ اپنا کتنا ڈیٹا آن لائن ڈال رہے ہیں۔ اور یہ اسں بات پر بھی اثرانداز ہوتا ہے کہ کمپنیز آپ کا کتنا ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہیں اور آپ کے متعلق مفروضات بنانے میں اسں ڈیٹا کو کتنا استعمال کر رہی ہیں۔ بہت ساری ایپلیکیشنز کے متبادل موجود ہیں جو ان جیسا کام ہی کرتی ہیں لیکن نہ آپکا ڈیٹا جمع کرتی ہیں اور نہ ہی بیچتی ہیں۔
آپ ہماری سفارشات یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں Alternative App Centre.
اگر آپ ان ٹولز کو جو آپ استعمال کرتے ہیں بدلنے کا سوچ رہے ہیں تو ایک یا دو ٹولز سے شروعات کریں۔ ۔ اپنے براؤزر کو کیا آپ فائر فوکسں، کروم یا کسی اور پرائیویٹ سروسں سے تبدیل کر سکتے ہیں۔ کیا آپ اپنی ایپلیکیشنز کو زیادہ صاف ستھرا کرنا چاہتے ہیں ؟ایپ کلینر کا استعمال کر کے دیکھیں
4. اپنے نشانات کو کم کریں
آپکا فون براؤزر آپ کے متعلق بہت ساری معلومات جمع کرتا ہے۔ جیسا کہ آپ کی لوکیشن، آپ کیا تلاش کرتے ہیں یا آپ کون سی ویب سائٹ استعمال کرتے ہیں۔ اور ہو سکتا ہے کہ آپکی یہ انفارمیشن وہ کسی اور کو بھی دے دے۔ آپ کچھ تبدیلیاں کر کے بہت سی معلومات کا کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔
فون، ٹیبلٹسں اور کمپیوٹرز میں پہلے سے انسٹال کیے گئے ویب براؤزرز آتے ہیں جن کے لیے آپ کی پرائیویسی کی اتنی اہمیت نہیں ہوتی۔ اسں کی بجائے آپ ایسے براؤزرز ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر سکتے ہیں جو آپ کی ویب ایکٹوٹی کو زیادہ پرائیویٹ رکھتے ہیں اور آپ کی ٹریکرز سے حفاظت کرتے ہیں۔
اور اپنی پرائیویسی کو بڑھانے کے لیے آپ کچھ ایکسٹراچیزیں بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ چھوٹے چھوٹے آسانی سے انسٹال ہونے والے پروگرامز ہوتے ہیں جو آپ کی آن لائن ایکٹوٹی کو زیادہ پرائیویٹ کرتے ہیں۔
جاسوس اشتہارات اور نہ نظر آنے والے ٹریکرز سے بچنے کے لیے آپ یہ طریقہ اختیار کر سکتے ہیں, انسٹال uBlock Origin (کروم، سفاری اور فائر فاکسں کے لیے) or Privacy Badger (کروم، سفاری اور اوپرا کے لیے).
یہ یقینی بنانے کے لیے کہ جہاں تک ہو سکے آپ کے ویب سائٹس کے ساتھ کنکشن محفوظ ہے , انسٹال HTTPS Everywhere:
یہ ایک ایسی براؤزر ایکسٹنشن ہے جو کہ یہ یقینی بناتی ہے کہ کچھ اہم ویب سائٹس کے ساتھ آپ کی کمیونیکشن خفیہ اور محفوظ رہے۔ اگر آپ سفاری استعمال کر رہے ہیں اور آپکو یہ فیچر چاہیے تو آپ اپنے سرچ انجن کی ڈیفالٹ سیٹنگنز کو نان گوگل پراڈکٹس جیسا کہ ڈک ڈک گو ہے اس پر سیٹ کر دیں یہ آپ کو خود بخود خفیہ کنیکشنز کی طرف لے جائے گاْ
فائر فاکس اپکے براؤزر کو مضبوظ بنانے کے اور بھی بہت سے طریقے بتاتا ہے ۔ آپ یہ بھی دیکھیں addons.mozilla.org
5. خود کو اور دوسروں کو ان ٹیگ کریں
کیا آپ نے کبھی اپنے کسی دوست کو تصویروں اور پوسٹسں میں ٹیگ کر کے ان کا ڈیٹا بڑھانے میں حصہ ڈالا ہے؟
ان کا ڈیٹا لوڈ (اور اپنے ضمیر کا بوجھ) کم کرنے کے لیے ان کو جتنی تصویروں اور پوسٹسں سے انٹیگ کر سکتے ہیں کریں
یہ چیز اپنے دوستوں ، خاندان اور ساتھی ورکرز کو بھی بتائیں کہ وہ ڈیٹا کے دوسروں کے ہاتھ لگنے سے کیسے روک سکتے ہیں۔ اگر ہم سب مل کر اپنے ڈیٹا ٹریسز کو کنٹرول کریں تو ہم ایک دوسرے کی ڈیٹا ڈیٹوکسں کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
اگر ان اقدامات نے آپ کے لیے کام کیا ہے اور آپ ہلکا محسوس کر رہے ہیں تو پھر آپ یہ بھی کر کے دیکھیں۔ Degooglise Your Life یا Renovate Your Social Media Profile? یا اگر آپ اپنے فون کا استعمال تھوڑا کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ بھی دیکھیں Smartphones Call for Smart Habits.