اپنی سیٹنگز کو شفٹ کریں

اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے

Download and print this guide here. Share your Data Detox experience, keep in touch, or get inspiration for activities by writing to Safa at datadetox@tacticaltech.org!

اگر انٹرنیٹ صرف اسلئے ہوتا کہ یہاں ڈائناسور کاسٹیوم پہنے ہوۓ کتوں کی تصویریں شیئر کی جائیں، تو پاسں ورڈز کی کوئی ضرورت نہ ہوتی۔ لیکن انٹرنیٹ ایسی جگہ ہے جہاں آپ اپنے بل پے کرتے ہیں اور اپنا ووٹ رجسٹر کرواتے ہیں۔

تو جب آپ آن لائن اپنی قیمتی چیزوں کے متعلق سوچتے ہیں اور ان کو انٹرنیٹ پر شیئر کرتے ہیں اور انہیں اپنی ڈیوائیسیز میں سٹور کرتے ہیں تو آپ ان کو اسں طرح محفوظ کیوں نہیں بناتے جیسے آپ اپنی چابیوں یا بٹوے کو محفوظ بناتے ہیں؟

ایک آسان سا طریقہ ہے کہ آپ دوسروں کو آن لائن اپنی چیزوں تک نہ پہنچنے دیں اور وہ یہ ہے کہ آپ ان کو اپنا پاسں ورڈ کا اندازہ نہ لگانے دیں۔ بہت سے لوگوں کو آپ کے اکاونٹسں تک رسائی کے لیے کوئی زیادہ خاص مہارت کی ضرورت نہیں ہوتی وہ چند اندازے لگا کر آپ کے اکاوئنٹسں تک پہنچ سکتے ہیں یا کوئی آٹومیٹڈ پروگرام اسں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

اور جب وہ کسی ایک اکاونٹ تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں تو وہ ان دوسرے اکاونٹسں کے لیے بھی اسں پاسں ورڈ کو استعمال کر کے آپ اور آپ کی عادات کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں یا آپ کے اکاونٹ کو اپنے قبضے میں لے سکتے ہیں یا آپ کی شناخت کو اپنے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ جیسے اسں ڈیٹا ڈیٹوکسں کو فالو کریں گے تو آپ ایسے پریکٹیکل سٹیپسں جان سکیں گے جو آپ کی آن لائن سیکورٹی میں اضافہ کریں گے۔

تو ائیے آغاز کرتے ہیں


1. اپنے ڈیجیٹل دروازے کو بند کریں

اگر کوئی آپ کے فون میں گھسنے کی کوشش کر رہا ہو تو سکرین لاک، پاس ورڈز، پیٹرنز، فنگر پرنٹسں یا فیسں آئی ڈی اس کے خلاف آپ کے سب سے بہترین ڈیفینسز ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ان جیسی بہت سی اقسام موجود ہوں لیکن آپ کے لیے کون سا لاک ٹھیک ہے یہ جاننا بہت مشکل ہے۔

کسی بھی لاک کا ہونا لاک کے نہ ہونے سے بہت بہتر ہے۔ اور کچھ لاکسں دوسرے لاکسں سے بہت بہتر ہیں بلکل ایسے ہی جیسے آپ کے دروازے کے کچھ لاکسں دوسروں سے بہتر ہوتے ہیں۔ اسں وقت دستیاب تمام لاکسں میں سے منفرد اور لمبے پاسں ورڈز سب سے زیادہ طاقتور ہوتے ہیں۔ اسں کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ اپنے فون کو پاسں ورڈ سے کھولتے ہیں تو اسں میں الفاظ، ہندسے، اور سپیشل کریکٹرز ہونے چاہیے

چلیں اگر آپ اپنے فون کو استعمال کرنے کے لیے سوائپ کے ذریعے ان لاک کرتے ہیں تو آہستہ آہستہ آپ اپنے موبائل کی سیکورٹی کو لمبے پاسں ورڈ کے ذریعے بڑھا سکتے ہیں۔ یا اگر آپ پیٹرن لاک کا استعمال کرتے ہیں تو پیٹرن کو لمبا کرنا کیسا رہے گا۔کیا آپ ۱۲۳۴ کو اپنے پن کے طور پر استعمال کرتے ہیں تو پاسں ورڈ کو سات مختلف عدد تک کرنا اور یاد رکھنا کیسا رہے گا۔

ایک چھوٹی سی تبدیلی سے آپ اپنی ڈیوائسں کا زیادہ کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔.

آپ اپنے سکرین لاک کو زیادہ مضبوط کر سکتے ہیں اسں کے لیے آپ ضرور دیکھیں Strengthen your screen lock


2. ٹھیک والے پاس ورڈ کا انتخاب کریں

ایک اچھا پاسں ورڈ بنانا بہت آسان ہے ۔آپ کو صرف چند بنیادی اصول اختیار کرنے ہیں۔ ا پاسں ورڈ کو:

  • لمبا ہونا چاہیے: آپ کا پاسں ورڈ کم از کم آٹھ ہندسوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔ اگر سولہ سے بیسں ہندسوں پر مشتمل ہو تو اور اچھا ہے۔
  • منفرد ہو: آپ کا ہر سائٹ جو آپ استعمال کرتے ہیں ان کے لیے پاسں ورڈ مختلف ہونا چاہیے
  • بے ترتیب: آپ کے پاسں ورڈ کو آسا ن نہیں ہونا چاہیے جس کا آسانی سے اندازہ لگایا جا سکے۔ اسں کی کوئی منطقی ترتیب نہیں ہونی چاہیے۔ یہاں پاسں ورڈ مینجرز آپ کے بہت کام آسکتے ہیں

سب سے مضبوط پاسں ورڈ حروف، نمبرز اور خصوصی علامات کا مجموعہ ہوتا ہے۔ اسں وقت بھی نصیحت یہی ہے کہ آپ ایک مضبوط ایسا پاسں ورڈ بنائیں جسں کے متعلق اندازہ لگانا مشکل ہو۔ بدقسمتی سے کچھ پاسں ورڈ سسٹم خصوصی علامات کے استعمال کی اجازت نہیں دیتے۔ لیکن پھر بھی حروف اور اعداد پر مشتمل پاسں ورڈ چھوٹے پاسں ورڈ سے بہت بہتر ہے۔

مثالی طور پر آپ کو اپنے پاسں ورڈز کو بنانے اور سٹور کرنے کے لیے ، مخصوص پاس ورڈ مینجرز کا استعمال کرنا چاہیے۔ کچھ پاسں ورڈ مینجرز ایپلیکیشنز جیسا کہ 1Password اور keePassXC کا بنیادی مقصد آپ کے لاگ ان کی معلومات اور دوسرے حساسں ڈیٹا کی حفاظت کرنا ہے۔

یہ جاننے کے لیے کہ آپ ایک مضبوط پاسں ورڈ کیسے بنا سکتے ہیں اور پاسں ورڈ مینجر کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں اسں کے لیے let the right one in: Make your Password strong کو ضرور دیکھیں۔


3. ایک اور چابی کا اضافہ کریں

دو یا زیادہ عناصر پر مشتمل تصدیق کے مراحل کا مطلب ہے کہ اگر کسی کو آپ کا پاسں ورڈ معلوم بھی ہو جائے تو ان کے پاسں وہ اضافی معلومات نہیں ہوگی جسں سے وہ لاگ ان کر سکیں۔

جو ویب سائٹسں یا ایپلیکیشنز آپ استعمال کرتے ہیں ان کی سیکورٹی سیٹنگز کا جائزہ لیں کہ کیا آپ یہ اضافی سیکورٹی اختیار کر سکتے ہیں کہ نہیں۔ جو سب سے زیادہ اہم ہیں ان سے شروع کر لیں۔ کوئی بھی فنانسں کے متعلق ایپلیکیشن یا کوئی سروسز جیسا کہ ای میل جسے آپ اپنے اکاؤنٹ کو ریکور کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

  • سائن ان کریں myaccount.google.com
  • سیکورٹی
  • ۲ سٹیپ ویریفکیشن
  • شروع کریں

 

فیس بک:

  • Hamburger menu →
  • سیٹنگز
  • سیکورٹی اور لاگ ان
  • ٹو فیکٹر ایتھنٹیکیشن اختیار کریں

ٹپ: جب آپ سیکورٹی کے لیے تصدیق کی ایک اضافی پرت لگا رہے ہوں گے تو یہ تصدیق کرنے کے لیے کہ یہ آپ ہی ہیں ایک دوسرا طریقہ اختیار کرنا ہو گا۔ اپنے فون پر موصول ہونے والے ایسں ایم ایسں کے ذریعے اسں تصدیقی عمل سے گریز کریں ہو سکتا ہے کہ آپ اپنا فون گم کر بیٹھیں۔ ۔ ای میل کے ذریعے تصدیق کرنا زیادہ قابل اعتماد طریقہ ہے۔

یہ جاننے اور سیکھنے کے لیے کہ آپ اپنے اکاؤنٹس کو زیادہ محفوظ کیسے بنا سکتے ہیں اسں کے لیے اپنا ڈیجیٹل دروازہ بند کریں:اپنے اکاؤنٹ کی سیکورٹی کے بارے میں احتیاط کریں ضرور دیکھیں


4. اپنی ورچوئل قیمتی انفارمیشن کی حفاظت کریں

آپ کو اپنی آن لائن معلومات کی حفاظت بالکل ویسے ہی کرنی چاہئیے جیسے آپ اپنے گھر میں قیمتی اشیا۶ کی حفاظت کرتے ہیں۔۔ چاہے وہ آپ کے فنانشل ریکارڈز ہوں آپ کے پاسپورٹ کی سکین کاپی ہوں یا آپ کا ایڈریسں اور فون نمبر ہو۔ آپ کو یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ آپ اپنی قیمتی ذاتی معلومات کہاں سٹور کر رہے ہیں اور آپ اسں کی کیسے حفاظت کر سکتے ہیں

اگر آپ جلدی جلدی کچھ بہتری لانا چاہتے ہیں تو کسی جگہ کافی پر بیٹھ کر،سپاٹ کلین، ایک بہترین خیال ہو سکتا ہے۔ کوئی خاصں معلومات جو کہ آپ کی ای میل میں پڑی ہے جیسا کہ آپ کی آئی ڈی کی سکین کاپی، آپ کی بینک معلومات یا آپ کی ہیلتھ انشورنسں کو تلاشں کر کے ڈلیٹ کرنا ایک آغاز ہو سکتا ہے۔ اگر یہ ایسی معلومات ہیں جن کی آپ کو بعد میں بھی ضرورت پڑ سکتی ہے تو آپ ان کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے پاسں محفوظ کر سکتے ہیں یا آپ ان کے پرنٹ لے سکتے ہیں

ڈیپ کلین زیادہ جامع ہے اور سال میں ایک دفعہ کرنا اچھا ہے۔ آپ کے ای میل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹسں میں جو کچھ بھی پڑا ہے اسے اپنے کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کر لیں اور ایک نئے سٹارٹ کے لیے جو بھی کانٹنٹ آپ کے اکاؤنٹسں میں پڑا ہے اسے ڈلیٹ کر دیں۔

صرف ڈلیٹ مت کریں بلکہ اپنے ٹریشں اور عارضی فائلز کے فولڈرز کو بھی خالی کریں۔

یہ آپ پر ہے کہ آپ اپنے ڈاکومینٹسں اور آرکائیوئز کو کلاؤڈ پر محفوظ کرنا چاہتے ہیں یا کسی ھارڈڈرائیو یا یو ایسں بی پر محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ جو مرضی طریقہ اختیار کریں لیکن یہ یقینی ضرور بنائیں کہ آپ کا ڈیٹا ضائع نہ ہو۔ اور اسں ڈیٹا کا ایک مضبوظ پاسں ورڈ ہو۔

آپ اپنی آن لائن انفارمیشن کو زیادہ محفوظ کیسے بنا سکتے ہیں اسں کے لیے آرٹیکل Virtual Valuables: اس کی حفاطت کریں جو آپ آن لائن سٹور کر رہے ہیں ضرور دیکھیں


5.معلومات آگے بڑھائیں

ہو سکتا ہے کہ یہ بھولنا بہت آسان ہو لیکن ویب کو ویب کسی وجہ سے ہی کہا جاتا ہے۔ ہم تمام لوگ آن لائن ایک دوسرے سے مختلف نیٹ ورکسں کے ذریعے نہ صرف سوشل میڈیا پر بطور دوست رابطے میں ہوتے ہیں بلکہ اپنے ای میل میں موجود کانٹکٹ اور ان تصویروں کے ذریعے بھی جو ہم آن لائن شیئر کرتے ہیں رابطے میں رہتے ہیں۔

جب آپ اپنے اکاؤنٹسں کو محفوظ بناتے ہیں اپنے پاسں ورڈز کو مضبوط بناتے ہیں اور اپنے ڈیٹا کو صاف کرتے ہیں تو آپ کو تو فائدہ ہو گا لیکن وہ لوگ جو آپ کے ساتھ آن لائن رابطے میں ہوتے ہیں وہ بھی آپ کی وجہ سے تھوڑے محفوظ ہو جاتے ہیں۔

جب آپ اپنی ای میل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹسں کو صاف کر رہے ہوں تو یہ بھی سوچیں کہ ایسا کیا آپ اور صاف کر سکتے ہیں جسں سے آپ کے دوستوں اور ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں کی مدد ہوسکتی ہے۔ جیسا کہ اپنی بہن کے بینک اکاؤنٹسں کی تفصیلات ، اپنے آفسں کا کی کوڈ یا اپنے بیٹے کے پاسپورٹ کی سکین کاپی کچھ ایسے ریکارڈز ہو سکتے ہیں جو آپ کے لیے دردسر بنا سکتے ہیں اگر وہ کسی غلط بندے کے ہاتھ لگ جائیں۔

اسے آگے بڑھائیے۔اپنی ڈیجیٹل سیکورٹی بڑھانا آپ کے لیے بہت آسان ہے اور ایسا آپ کچھ سٹیپسں اٹھا کے کر سکتے ہیں۔ اسں ڈیٹا ڈیٹوکسں باکسں کو اپنے دوستوں، خاندان کے لوگوں سے ، اور ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ شیئر کریں اور ان کی مدد کریں ان کی عادات اسں طرح بدلنے میں جسں طرح ان کو ٹھیک لگے۔اگر ان اقدامات نے آپ کے لیے کام کیا ہے اور ان کی وجہ سے آپ خود کو پرسکون محسوسں کر رہے ہیں تو ایسا کرنے میں کیا حرج ہے۔ اپنے نئے فون کا آغاز احتیاط سے کریں?

آخری تازہ کاری: 6/18/2020